- In Stock
- Brand: Jadeed
- Price: 160
- Net Weight: 1 Kg
- Delivery in 2 to 4 working days
سرسوں کی کھلی پاؤڈر ایک قدرتی اور نامیاتی کھاد ہے جو پودوں کی نشوونما کے لیے نہایت فائدہ مند مانی جاتی ہے۔ یہ نامیاتی کھل جانوروں کی خوراک کےجز کے طور پر بھی استعمال ہوتی یے۔
اس میں نائٹروجن، فاسفورس اور پوٹاشیم جیسے اہم غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو زمین کی زرخیزی بڑھاتے ہیں۔
سرسوں کی کھلی جڑوں کو مضبوط بناتی ہے اور پودوں کے پتے ہرے بھرے اور صحت مند کرتی ہے۔ یہ پھولدار اور پھلدار پودوں میں زیادہ پیداوار کے لیے بہترین سمجھی جاتی ہے۔
اس کے استعمال سے مٹی کی ساخت بہتر ہوتی ہے اور زمین میں نامیاتی مادے کی مقدار بڑھتی ہے۔
سرسوں کی کھلی کی خاصیت یہ ہے کہ یہ زمین میں نقصان دہ کیڑوں اور فنگس کے خلاف قدرتی تحفظ فراہم کرتی ہے۔
اس سے سبزیاں، پھل، پھول اور لان کے پودے تیزی سے بڑھتے ہیں۔ پانی لگانے کے بعد جب یہ مٹی میں گھلتی ہے تو آہستہ آہستہ غذائیت خارج کرتی ہے جس سے پودوں کو لمبے عرصے تک خوراک ملتی رہتی ہے۔
یہ کیمیائی کھاد کا بہترین متبادل ہے کیونکہ یہ ماحول دوست اور پودوں کے لیے محفوظ ہے۔ باقاعدگی سے سرسوں کی کھلی کا استعمال آپ کے کچن گارڈن اور پودوں کو سرسبز اور شاداب بنا دیتا ہے۔
ابھی آرڈر کیجئے اور تین دن میں اپنے گھر کی دہلیز پر وصول کیجئے








