آرگینک پیداوار کے لیے ورمی کمپوسٹ سے بہتر کسی کھاد کا انتخاب ناممکن ہے. ورمی کمپوسٹ میں 70 فیصد آرگینک میٹر ہے اس لئیے یہ زمین کے آرگینگ میٹر میں واضح اضافہ کرتی ہے اگر آپ ورمی کمپوسٹ کا استعمال کرتے ہیں تو دوسری کھادوں کا استعمال ختم یا بہت کم کر سکتے ہیں. مثلاً آپ آپ دوسری کھادیں دس یا پندرہ کلو فی ایکڑ تک کم کر سکتے ہیں

: ورمی کمپوسٹ کے فوائد

  • زمین کی زرخیزی میں اضافہ-
  • پودے کی نشوونما میں اضافہ-
  • زمین میں پانی کو زیادہ دیر تک جذب رکھنا-
  • زمین میں ہوا کے نظام کو بہتر کرن-
  • زمین میں فایدہ مند بیکٹریا کی تعداد میں اضافہ کرنا-
  • زمین کی زرخیز سطح جیسے ہومس کہتے ہیں میں اضافہ کرنا اور اسے طاقت دینا-
  • پودوں میں بیماری کے خلاف قوت مزاحمت پیدا کرنا-
  • بیج کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا-
  • زہروں کے استعمال کی ضرورت کم سے کم ہو جانا-
  • زمین کے غذائی اجزاء کے ضیاع کو روکنا اور انہیں فصلوں کے لئیے کار آمد رکھنا-
  • زمینوں میں ہونے والے قدرتی کٹاؤ کو کم کرنا-
  • زمین میں پائے جانے والے مائیکروبز کی تعداد میں اضافہ کرنا اور انہیں ایکٹیو کرنا-
  • زمین میں اگنے والی نقصان دہ جڑی بوٹیوں کو کنٹرول کرنا-
  • زمین کو نرم رکھنا جس سے بوائی اور برداشت آسانی سے ہو جاتی ہے-
  • فصل میں کیڑے مکوڑوں کے حملوں کے خلاف مزاحمت پیدا کرنا-

ورمی کمپوسٹ والی زمین میں تیار کیا گیا پھل زیادہ مزیدار ہوتا ہے اس کی شیلف لائف زیادہ ہوتی ہے اس کا سائز اچھا ہوتا ہے اس کی پیداوار زیادہ اتی ہے اس کی خوشبو زیادہ ہوتی ہے

نیزجو جانور ورمی کمپوسٹ سے تیار کیا گیا چارہ کھاتے ہیں ان کو کم بیماریاں لگتی ہیں ان کی صحت بہتر ہوتی ہے اور ان کے دودھ میں اضافہ ہوتا ہے

Organic Apple Cider Vinegar With Mother 500ml
Organic Apple Cider Vinegar With Mother 800ml
Organic Apple Cider Vinegar With Mother 500ml
Organic Apple Cider Vinegar With Mother 800ml